02:40 , 10 نومبر 2025
Watch Live

آمنہ ملک کا انکشاف، جنات سے بات کر کے گمشدہ پیسے واپس مل گئے

آمنہ ملک

پاکستانی معروف اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے ایک حالیہ پروگرام میں جنات سے متعلق دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

پروگرام کے دوران آمنہ ملک نے بتایا کہ ایک بار ان کے پیسے گم ہو گئے تھے، جس پر وہ کافی پریشان تھیں۔ کسی نے انہیں بتایا کہ بعض اوقات گھروں میں جنات کی موجودگی کی وجہ سے چیزیں گم ہو جاتی ہیں، اور اگر ان سے بات کی جائے تو وہ چیزیں واپس چھوڑ دیتے ہیں۔

آمنہ نے بتایا،

“میں نے اپنے کمرے میں جنات سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘آپ جو بھی ہیں، چھوٹے یا بڑے، براہ کرم میری چیزیں واپس کر دیں۔’”

ان کے مطابق، شام تک ان کے گمشدہ پیسے واپس مل گئے۔

آمنہ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں جنات کے بچے شرارتیں کرتے ہیں، اور جب بھی ان کی کوئی چیز گم ہوتی ہے، وہ انہی سے بات کر کے واپس حاصل کر لیتی ہیں۔

انٹرویو میں اداکارہ نے ایک مزاحیہ واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار گھر میں کھٹمل ہو گئے تھے۔ ماسی نے مشورہ دیا کہ کھٹملوں کو پکڑ کر گوشت کی دکان پر چھوڑ آؤ تاکہ وہ واپس نہ آئیں۔

آمنہ نے ہنستے ہوئے کہا،

“جب میں نے ایسا کیا تو گوشت والے کو لگا کہ میں جادو ٹونا کرنے آئی ہوں، لیکن میں حقیقت نہیں بتا سکتی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کھٹمل واپس آ گئے، اور اس تجربے سے انہوں نے سیکھا کہ “ایسے کاموں سے کچھ نہیں ہوتا، بس مزاح ہی بنتا ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION