01:58 , 15 نومبر 2025
Watch Live

آرمی چیف کو دورہ بلوچستان،شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بلوچستان کا دورہ، آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بریفنگ میں اعلیٰ عسکری اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
انہوںنے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے دہشت گردی کیخلاف فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ غیرملکی آقاؤں کے آلہ کار جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ان سے آگاہ ہیں۔یہ عناصر منافقت کا دہرا معیاراپنا کر درپردہ دوسری طرف سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوست نما دشمن جان لیں مسلح افواج اور قوم کے عزم سے انہیں شکست ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION