04:43 , 23 اپریل 2026
Watch Live

سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

سینئر اداکار عاصم بخاری

لاہور: پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اور ورسٹائل اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 76 برس تھی۔

اہلخانہ کے مطابق اداکار گزشتہ کئی عرصے سے دل اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ 15 روز سے لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے اور بعد ازاں انتقال کر گئے۔

عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران ٹیلی ویژن ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے اور شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے پہچان بنائی۔

ان کے بچوں مقدس بخاری اور جلال بخاری نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور مقبول بچوں کے ڈرامے عینک والا جن میں اداکاری کی تھی۔

واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری اس وقت لندن کے ایک اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION