09:57 , 24 اپریل 2026
Watch Live

عائشہ عمر کے ڈیٹنگ شو نے تنازع کھڑا کردیا

پاکستان کا پہلا ڈیٹنگ ریئلٹی شو "لازوال عشق” اپنی پہلی قسط کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار ہوگیا ہے۔ اس شو کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں، اور شو کو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی گھر میں "ہمیشہ کے ساتھی” کی تلاش میں کچھ وقت ساتھ گزارتے ہیں۔ یہ قسط یوٹیوب پر جاری کی گئی جہاں اسے دیکھنے والوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ناظرین کی بڑی تعداد نے شو کے انداز کو پاکستانی ثقافت کے خلاف قرار دیا۔ یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں کئی صارفین نے شو پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہماری اقدار کے خلاف ہے۔

"لازوال عشق” کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، لیکن زیادہ تر لوگوں نے اسے "فحاشی” قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ کچھ صارفین نے شو کے بائیکاٹ اور رپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ شو آگے جا کر لوگوں کو پسند آئے گا یا یہ صرف ایک ناکام تجربہ ثابت ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث سے لگتا ہے کہ اس شو کا مستقبل غیر یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION