02:36 , 30 اگست 2025
Watch Live

بابر اعظم اور رضوان ریٹائرمنٹ پر غور کریں، سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا مشورہ

دبئی: یو اے ای میں سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ ہونے والے قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تنویر احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر بابر اور رضوان سمجھتے ہیں کہ ٹیم میں ان کی قدر نہیں رہی تو انہیں بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اُنہوں نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو وقت پر فیصلے لینے چاہئیں۔

سابق پیسر نے ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے اور فخر زمان کی شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION