04:48 , 23 اپریل 2026
Watch Live

بادشاہ نے ہانیہ عامر کو شادی کے حوالے سے مشورہ دے دیا

429241_9952483_updates

لندن: بالی وڈ کے معروف گلوکار بادشاہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی کے معاملے پر مشورہ دے دیا۔

بادشاہ ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیے۔ ایک سوال کے جواب میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کسی آرٹسٹک اشتراک پر کام کرنا چاہیں گے۔

اس کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ “جب جذبات بدلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے تو میں ہانیہ عامر سمیت دیگر آرٹسٹ کے ساتھ بھی اشتراک کرنا پسند کروں گا۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

صحافیوں نے گلوکارہ کے حوالے سے زیر گردش شادی کی خبروں کے بارے میں بھی سوال کیا، جس پر بادشاہ نے کہا کہ “شادی کی خبریں چل رہی ہیں تو یہ اچھی بات ہے، شادی کر لینی چاہیے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔”

واضح رہے کہ بادشاہ کا 22 مارچ کو لندن کے O2 Arena میں ایک بڑا کانسرٹ منعقد ہوگا، جہاں وہ اپنے مشہور گانوں سے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION