04:16 , 24 اپریل 2026
Watch Live

بیلا حدید اور ایڈن بینویولوس کا دو سالہ رشتہ ختم

بیلا حدید اور ایڈن بینویولوس کا دو سالہ رشتہ ختم

لبنانی نژاد معروف امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس کے درمیان دو سالہ رشتہ حالیہ دنوں میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیلا اور ایڈن نے اپنے تعلقات کو خاموشی سے ختم کیا، جس کے بعد بیلا کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

ایک قریبی ذرائع کے مطابق یہ علیحدگی بیلا کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے، لیکن وہ اس کے باوجود مثبت رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بیلا اس وقت خود کو اپنے پیشہ ورانہ کام میں مصروف رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں تاکہ ذہنی دباؤ کم ہو سکے۔

مزید برآں، بیلا اپنی پرفیومز کی برانڈ ’اوریبلا‘ کو بڑھانے پر کام کر رہی ہیں اور فیشن کی دنیا میں واپسی کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں بیلا اور ایڈن کا تعلق کافی سنجیدہ ہو چکا تھا، اسی لیے یہ علیحدگی ان کے لیے مشکل مرحلہ ہے۔

واضح رہے کہ بیلا اور ایڈن اکتوبر 2023 میں ٹیکساس میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے، اور فروری 2024 میں دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION