07:03 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھوتری اور ملکی کرنسی کی گراوٹ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پہلے یہ قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے اگلے پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے، اور یہ فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کاربن لیوی بھی شامل کی گئی ہے، جس کا مقصد محصولات میں اضافہ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION