02:47 , 30 اگست 2025
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 5.71 ڈالر کمی سے 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ برطانوی برینٹ آئل 5.72 ڈالر کمی کے بعد 71.70 سے گھٹ کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے، اوگرا نئی قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION