06:32 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

کشتی حادثہ: حکومتی ٹیم تحقیقات کے لیے مراکش جائے ہوگی

مراکش میں حالیہ کشتی حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے لیے ایک حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ کی جائے گی۔

ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کریں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب نارتھ منیر مسعود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دفتر خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مراکش میں اپنے تین سے چار روزہ قیام کے دوران تحقیقاتی ٹیم کشتی الٹنے کے سانحے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانی شہریوں پر تشدد اور قتل کے الزامات کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گی، جو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق جہاز پر سوار کل 65 پاکستانی تارکین وطن میں سے 44 یا تو ڈوب گئے یا مبینہ تشدد کے بعد ہلاک ہو گئے، جب کہ 10 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم از کم 19 دیگر بچ گئے۔ زندہ بچ جانے والے اور لاشیں اس وقت مراکش کے ساحل کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے دخلا میں ہیں۔

دریں اثناء ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو بھجوانے میں ملوث ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔ یہ مقدمات گجرات اور سیالکوٹ اضلاع کے انسانی سمگلروں کے خلاف ایف آئی اے کے کرائم سرکلز گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION