07:01 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر پیش آیا ہے، جس نے پی آئی اے کے فلیٹ کی حالت اور مرمت کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کے بعد طیارے کو فوری طور پر جدہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کی ونڈ شیلڈ چند دن قبل ہی بدلی گئی تھی، تاہم یہ مرمت عارضی انتظام کے طور پر کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کے دوران بھی اسی طیارے کی ونڈ شیلڈ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹ گئی تھی، اس وقت طیارے میں 344 مسافر موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ لگانے کے بجائے ایک دوسرے گراؤنڈ طیارے سے پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہائی اسپیڈ ٹیپ بھی استعمال کی گئی، تاہم یہ پرانی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی دوبارہ ٹوٹ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ قومی ایئرلائن کے طیارے خستہ حالت میں ہیں اور اسپئیر پارٹس کی کمی سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ انجینئرز کے خدشات اب درست ثابت ہو رہے ہیں، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION