بالی وڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ چُرالیا

پاکستانی گانوں کو بالی وڈ میں کاپی کرنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں، بھارتی فلم انڈسٹری اکثر پاکستانی میوزک کو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ کے اپنی فلموں اور البمز میں استعمال کرتی رہی ہے۔
’بول کفارہ‘ جو کہ ایک پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی ہے اور قوالی انداز میں پیش کیا گیا تھا، سرحد کے اُس پار بھی بے حد مقبول ہوا۔ اسی مقبولیت کے باعث یہ گانا اب تک دو مرتبہ چرا لیا گیا ہے۔
سب سے پہلے اس گانے کو بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے کاپی کیا تھا اور اب ایک بار پھر مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے اسے گایا ہے، جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے شامل ہیں۔
چوری شدہ گانے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بھارتی انڈسٹری پر پاکستان کے گانوں کی نقالی کا الزام لگایا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















