ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
چاہت فتح علی خان نےمتھیرا کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

متھیرا کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کے بعدچاہت فتح علی خان نےمیزبان کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
خان نے کہا کہ اداکارہ پہلے پروگرام میں مجھے بلانے کیلئے مری جا رہی تھیں۔ بعد میں شو کے ہٹ ہونے اور سب کچھ ہونے کے بعد متھیرا نے مجھ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر بہت ظلم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے میں اداکارہ کو عدالت میں لے جاؤں گا۔ میں نے اُن کو ہراساں نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے چاہت فتح کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ یہ ویڈیو سیٹ کے پیچھے سے بنائی گئی تھی۔خان صاحب کو ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے مجھ سے اجازت لینی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے دوران جب چاہت فتح علی میری پیٹھ پر ہاتھ رکھ رہے تھے تو اُن کا یہ عمل مجھے بہت برا لگ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب کسی کو عزت دی جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مجھے گلے لگا لے۔ میں ایسی نہیں ہوں۔












