01:11 , 30 اگست 2025
Watch Live

یومِ آزادی پر مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب

لاہور/ کراچی: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، جب کہ کراچی اور لاہور میں قومی مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر پاک بحریہ کے 91 کیڈٹس پر مشتمل دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور تصور اقبال نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

لاہور میں مزارِ اقبال پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی اور مزار کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی۔

یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جوش و جذبے کا ماحول ہے، شہروں میں چراغاں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION