02:39 , 30 اگست 2025
Watch Live

چین: 15 سالہ لڑکی کے معدے سے 2 کلو وزنی بالوں کا گچھا برآمد

ہینان: 15 سالہ لڑکی "نی نی” کے معدے سے ڈاکٹروں نے 2 کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا، جو اس کی 6 سالہ عادت کا نتیجہ تھا—وہ مسلسل اپنے بال نگلتی رہی۔

نی نی کو شدید پیٹ درد اور خون کی کمی کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں معائنے میں معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں بالوں اور کھانے کے ذرات کا ایک بڑا گولا بن چکا ہے، جس نے معدے کا بیشتر حصہ گھیر رکھا تھا۔

سرجری کے دوران پتہ چلا کہ اس کا معدہ معمول سے دگنا سوج چکا ہے۔ کامیاب آپریشن کے بعد وہ پانچ دن میں صحتیاب ہو گئی اور دوبارہ کھانا شروع کر دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ حالت "Trichophagia” کہلاتی ہے، جس میں مریض بال یا دیگر غیر غذائی اشیاء کھانے لگتا ہے۔ ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بچے ایسی عادت ایک ماہ سے زیادہ جاری رکھیں تو فوری طبی مشورہ لیں۔

رخصتی کے موقع پر نی نی نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION