06:27 , 9 نومبر 2025
Watch Live

چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے

چینی خلانوردوں

چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی بار مائیکروگریویٹی میں چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے، جو خلائی کھانوں کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یہ منفرد “اسپیس بچینی خلانوردوںاربی کیو” ایک نئے قسم کے اوون کی بدولت ممکن ہوا، جو خلا میں دھویں اور نقصان دہ مرکبات سے پاک طریقے سے کھانا پکانے میں مدد دیتا ہے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلانورد چکن ونگز کو ایک دھاتی پنجرے میں رکھتے ہیں اور پھر اسے ایک ایئر فرائر جیسے چھوٹے ہیچ اوون میں رکھتے ہیں۔

چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر لیو ویبو نے بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا اوون ہے جسے زمین سے باہر کسی خلائی اسٹیشن میں محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلانوردوں کا خلا سے واپسی پر نظر کی کمزوری کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ اس اوون کا درجہ حرارت 190 ڈگری سیلسیئس تک بڑھایا جا سکتا ہے جس سے خلا نورد زمین کی طرح کھانا تیار کر سکتے ہیں۔

خلانورد وو فی نے خلا میں تیار کیے گئے چکن ونگز کے رنگ، ذائقے اور خوشبو کو بہترین قرار دیا۔

یہ تجربہ طویل المدتی خلائی مشنز کے دوران تازہ اور گرم کھانا تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION