چین نے اینوڈیا کی چپس خریدنے پر پابندی لگادی

چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے اپنی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیا کی مخصوص مصنوعی ذہانت (AI) چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔ یہ قدم امریکہ اور چین کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کی کشمکش کا ایک اور بڑا اشارہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن (CAC) نے کمپنیوں جیسے بائٹ ڈانس، علی بابا وغیرہ کو حکم دیا ہے کہ وہ RTX Pro 6000D چِپس کی جانچ اور خریداری بند کردیں۔ یہ چپ خاص طور پر چین کے لیے تیار کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق کئی کمپنیوں نے ان چپس کے ہزاروں یونٹس خریدنے کی منصوبہ بندی کی تھی اور اینوڈیا کے سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی۔ لیکن اب ریگولیٹر کے فیصلے کے بعد یہ عمل روک دیا گیا ہے۔
یہ پابندی اس سے پہلے لگنے والی پابندیوں سے سخت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر H20 چِپ پر جو چین میں AI کے لیے بہت زیادہ استعمال ہو رہی تھی۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب مقامی چپ ساز کمپنیاں ایسی چپس بنا رہی ہیں جو اینوڈیا کے ان ماڈلز کے برابر یا بہتر ہیں۔
چین کی حکومت اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کہہ رہی ہے کہ وہ مقامی چپس پر انحصار کریں تاکہ امریکہ پر انحصار ختم ہو۔ اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں خود کفیل بننا ہے۔ ایک کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ "اب بات صاف ہو چکی ہے، سب مقامی نظام پر توجہ دے رہے ہیں۔”
یاد رہے کہ امریکہ نے اینوڈیا کو پابند کیا تھا کہ وہ اپنی طاقتور چپس چین کو فروخت نہ کرے۔ اس کے بعد اینوڈیا نے چین کے لیے الگ چپس تیار کرنا شروع کی تھیں۔ اب چینی ریگولیٹرز نے ہواوے، کیمبرکون، علی بابا اور بائیڈو جیسی کمپنیوں کو بلا کر ان کی چپس کا موازنہ اینوڈیا کے ساتھ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ مقامی چپس بھی اب کافی بہتر ہیں۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
12 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…12 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…12 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…14 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…14 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…44 منٹس پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…1 گھنٹہ پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…12 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…12 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…44 منٹس ago
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے، 6 رنز سے کامیابی
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون…56 منٹس ago
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے…1 گھنٹہ ago













