11:13 , 29 اگست 2025
Watch Live

چین نے ایویکس طیاروں کو "ناقابلِ سراغ” بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی

چینی فضائیہ کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے پوشیدہ رکھنے کے قابل بناتی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، اس ٹیکنالوجی کی بنیاد فریکوئنسی ڈائیورس ایرے پر ہے، جو ہر ریڈار اینٹینا کو مختلف فریکوئنسی پر سگنلز نشر کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سگنلز بکھر کر ماخذ کو چھپا لیتے ہیں، جس سے دشمن کی طرف سے طیارے کی درست پوزیشن کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

منصوبے کے سربراہ، وانگ بو کے مطابق، یہ نظام نہ صرف دشمن کی نظروں سے بچاؤ کے لیے ہے بلکہ انہیں گمراہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں دیکھا گیا کہ دشمن کے ریڈار سسٹمز طیارے کی پوزیشن کئی کلومیٹر تک غلط اندازہ لگاتے ہیں۔

یہ ریڈار نظام سگنلز کو ریئل ٹائم میں اس طرح بدل سکتا ہے کہ دشمن کا مواصلاتی نظام متاثر ہو جائے، جبکہ دوست افواج کے ساتھ رابطہ برقرار رہے۔ تاہم، چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے بھاری کمپیوٹنگ طاقت اور انتہائی ہم آہنگی درکار ہے، اور یہ بعض اوقات اپنے ہی دفاعی نظام میں مداخلت بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION