02:15 , 10 نومبر 2025
Watch Live

کولمبیا میں 82 سالہ خاتون کے پیٹ سے 40 سال بعد "پتھریلا بچہ” برآمد

خاتون کے پیٹ سے 40 سال بعد "پتھریلا بچہ" برآمد

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 82 سالہ خاتون کے پیٹ میں چالیس سال سے موجود بچے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون طویل عرصے سے پیٹ درد میں مبتلا تھیں اور جب وہ معائنے کے لیے اسپتال گئیں تو ایم آر آئی اسکین میں یہ انکشاف ہوا کہ ان کے جسم میں ایک پتھریلا بچہ (Stone Baby) موجود ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایک نہایت نایاب حالت ہے جسے لیتھوپیڈین (Lithopedion) کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں حمل بچہ دانی کے بجائے پیٹ کے اندر ٹھہر جاتا ہے، جہاں جنین کو خون کی فراہمی ناکافی ہونے کے باعث وہ زندہ نہیں رہ پاتا۔

جب جسم اس مردہ جنین کو خارج نہیں کر پاتا تو انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ایک قدرتی دفاعی عمل شروع ہوتا ہے، اور جسم آہستہ آہستہ اس کو کیلشیم کی تہہ میں لپیٹ دیتا ہے، جس سے وہ پتھر کی مانند سخت ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق، خاتون کے پیٹ میں موجود یہ چار پاؤنڈ وزنی جنین کئی دہائیوں تک جسم کے اندر پوشیدہ رہا اور بالآخر ایکس رے اسکین کے ذریعے دریافت ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لیتھوپیڈین کے صرف چند سو کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں، اور اکثر افراد کو اس کا علم اتفاقاً کسی اسکین یا آپریشن کے دوران ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION