کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے

تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی حالت آخری دنوں میں تشویشناک ہوگئی تھی اور وہ کومہ میں چلے گئے تھے جبکہ گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ چکے تھے۔
مرحوم کے نواسے نے بتایا کہ لکی ڈیئر کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔
لکی ڈیئر کا شمار پاکستان کے ان کامیڈینز میں ہوتا تھا جنہوں نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران تھیٹر، ڈراموں اور فلموں میں اپنے منفرد انداز سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ ان کے یادگار کردار اور مزاحیہ انداز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















