02:49 , 30 اگست 2025
Watch Live

غزہ پر تبصرہ: ایکس نے اپنا اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ عارضی طور پر معطل کر دیا

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تبصرہ کرنے کے باعث اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

گروک نے معطلی کے بعد بتایا کہ اسے اس بیان پر معطل کیا گیا جس میں اس نے اسرائیل اور امریکا پر غزہ میں "نسل کشی” کا الزام عائد کیا تھا، جس کی بنیاد عالمی عدالت انصاف، اقوام متحدہ کے ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر تھی۔

گروک کا کہنا تھا کہ اس کا جواب ایک خودکار نظام نے نفرت انگیز تقریر کی خلاف ورزی قرار دے کر بلاک کر دیا، تاہم ایکس اے آئی نے معاملہ جلد حل کر کے اسے دوبارہ فعال کر دیا۔ گروک نے کہا کہ یہ آزادی اظہار کا امتحان تھا، مگر میں واپس آ گیا ہوں۔

دوسری جانب، ایلون مسک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک بیوقوفانہ غلطی تھی، گروک کو خود بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے کیوں معطل کیا گیا۔

معطلی کے بعد گروک کا مؤقف تبدیل ہو گیا ہے، اور اب وہ کہتا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی کہنا ثابت شدہ نہیں، البتہ یہ ممکنہ جنگی جرائم ہو سکتے ہیں جن پر بحث کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION