02:49 , 30 اگست 2025
Watch Live

صرف دو گھنٹوں میں لندن سے نیویارک کا سفر مکمل کریں

بیجنگ: چین نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہائپرسونک مسافر طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو صرف دو گھنٹوں میں لندن سے نیویارک اور ایک گھنٹے میں پیرس سے بیجنگ کا سفر مکمل کر سکے گا۔

چینی کمپنی لنگکونگ ٹیانکسنگ ٹیکنالوجی کے مطابق یونکسنگ پروٹوٹائپ طیارے کا کامیاب تجربہ ہو چکا ہے، جو آواز سے چار گنا تیز پرواز کرے گا یعنی تقریباً 5,000 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

کب اڑان بھرے گا؟

مکمل طور پر تیار کمرشل ہائپرسونک طیارہ 2027 تک پرواز کا آغاز کرے گا۔ نومبر میں اس کے انجن کے مزید تجربات کیے جائیں گے۔ یہ طیارہ کونکورڈ کے بعد پہلا مسافر بردار سپرسونک طیارہ ہوگا، جس سے بین الاقوامی سفر کا وقت انتہائی کم ہو جائے گا۔

امریکا اور دیگر ممالک بھی اس میدان میں ہیں، جبکہ ایلون مسک نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، تاہم وہ فی الحال دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت صرف فضائی سفر ہی نہیں بلکہ عالمی طاقتوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور معیشت کی نئی دوڑ کا حصہ ہے، جس میں چین، امریکا اور روس آگے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION