02:38 , 30 اگست 2025
Watch Live

متنازع الجزائری باکسر ایمان خلیف اب ’خاتون‘ کے طور پر نظر آنے لگیں

ایمان خلیف
الجزائری باکسر ایمان خلیف نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ یکسر مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے ان کی ظاہری شکل میں نمایاں تبدیلی نوٹ کی۔ ان تصاویر نے جنس کی پہچان کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

پچھلے سال پیرس اولمپکس میں باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے کے دوران ان کی صنف پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ کچھ رپورٹس میں انہیں ’مرد‘ قرار دیا گیا، جس سے عالمی سطح پر تنازع پیدا ہوا۔

بعد میں ایک لیک شدہ جینڈر ٹیسٹ رپورٹ میں بھی انہیں مرد بتایا گیا۔ اس تنازع کے بعد ورلڈ باکسنگ نے خواتین کے مقابلوں کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

تاہم، ایمان خلیف نے ابھی تک کسی آفیشل جینڈر ٹیسٹ میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ مشکل وقت سے گزری ہیں۔

ایمان خلیف نے 2028 کے لاس اینجلس گیمز میں حصہ لینے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ انہوں نے اپنے کھیل کے کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے عزم اور حوصلے کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION