06:17 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

بارشوں کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

پاکستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر 2025 تک کپاس کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیداوار بڑھنے کی بڑی وجہ پنجاب میں کپاس کی زیادہ کاشت اور موسم کی تبدیلی ہے، جس کی وجہ سے فصل جلد تیار ہو گئی۔ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ خاصی خوش آئند بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 20 لاکھ 4 ہزار روئی کی گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی ہے۔ پنجاب میں 6 لاکھ 90 ہزار اور سندھ میں 13 لاکھ 14 ہزار گانٹھوں کی پھٹی موصول ہوئی۔ اس دوران مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے 16 لاکھ 52 ہزار گانٹھیں خریدیں جبکہ 26 ہزار 400 گانٹھیں برآمد بھی کی گئیں۔

مزید یہ کہ پنجاب میں اس وقت 212 جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں جو پچھلے سال سے دوگنی ہیں، اور سندھ میں 216 فیکٹریاں فعال ہیں جو 30 فیصد زیادہ ہیں۔ پیداوار میں یہ اضافہ ملک کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اس سے روئی اور تیل کی درآمد میں کمی آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION