09:35 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کیا جبکہ سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے اس کی حمایت کی۔

قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرے۔

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔

امریکی ویٹو ایسے وقت آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

امریکا کے اس ویٹو کے بعد کئی ممالک نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے زور دینا جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION