08:50 , 24 اپریل 2026
Watch Live

‘شوٹنگ مصروفیات کی وجہ سے بھائی کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکا ‘

'شوٹنگ مصروفیات کی وجہ سے بھائی کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکا '

پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنے بھائی کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں بھائی کے انتقال کی خبر ملی، لیکن مصروف شیڈول کے باعث وہ جنازے میں شامل نہ ہو سکے۔ ان کے مطابق اسی وقت وہ ایک مزاحیہ سین فلمبند کر رہے تھے جس میں آمنہ شیخ اور صنم سعید بھی موجود تھیں۔

محمد احمد نے کہا کہ خبر سن کر وہ کچھ دیر کے لیے بالکل سن ہو گئے، ہدایتکار عاصم عباسی نے ان کی کیفیت بھانپ لی اور شوٹنگ روکنے کی پیشکش کی، مگر انہوں نے فیصلہ کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔ "آج بھی یاد نہیں کہ وہ منظر میں نے کس طرح مکمل کیا”، انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ وہ بھائی کے سوئم میں شامل تو ہوئے لیکن زیادہ دیر قیام نہ کر سکے کیونکہ فلم کی عکس بندی مکمل کرنا ضروری تھا۔ اسلام آباد میں مقیم مرحوم بھائی کے ساتھ ان کا رشتہ بہت گہرا تھا، جسے وہ آج تک نہیں بھلا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION