"پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا”

ایبٹ آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید انداز میں دیا جائے گا۔
ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے حالیہ پاک-افغان کشیدگی، ملکی سلامتی کی صورتحال اور معرکۂ حق سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء و غازیانِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ “پاک فوج وطن سے محبت اور قربانی کا حقیقی استعارہ ہے، جو ہمیشہ قوم کے دفاع کی پہلی صف میں کھڑی رہتی ہے۔”
اساتذہ کا کہنا تھا کہ “دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہٰذا ہمیں اپنے طلبا کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔”
طلبا نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات سے ملکی اور صوبائی حالات کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود تمام ابہام دور ہوگئے ہیں۔

این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی جنس ایجنسی) کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے…6 منٹس پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…2 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…5 گھنٹے پہلے
نادرا کا نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز، شہری گھر بیٹھے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نکاح کے آن لائن اندراج…1 دن پہلے

بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…2 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…5 گھنٹے پہلے
چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
کراچی کے ایک شہری کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے کئی سال قبل چوری ہونے والی…6 گھنٹے پہلے
لاہور کے نواب ٹاؤن سے کچے کے دو ڈاکو گرفتار
لاہور کے نواب ٹاؤن سے پولیس نے کچے کے علاقے کے دو مشتبہ ڈاکو گرفتار کیے۔ ڈولفن فورس نے نواب…11 گھنٹے پہلے

این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی…6 منٹس ago
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات…2 گھنٹے ago
ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2025 کے لیے محمد عامر کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو…3 گھنٹے ago
فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر یفات تومر یروشلمی مستعفی
اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر میجر جنرل یفات تومر…4 گھنٹے ago