دھریندر فلم کے اداکار پر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا الزام

پاکستان مخالف فلم دھریندر کے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری متاثرہ خاتون کی باقاعدہ شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ دھریندر کے اداکار پر زیادتی کا الزام سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 41 برس ہے اور وہ ماضی میں مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھیں۔
خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اس دوران اداکار سے ان کی قربت بڑھ گئی اور اداکار نے ان سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اسی وعدے کی بنیاد پر وہ خاموش رہیں۔
مزید پڑھیں: ناصر ادیب نے سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق مزید انکشافات کر دیے
خاتون نے الزام عائد کیا کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ دس برسوں کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب اداکار نے شادی سے انکار کیا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت درج ہونے کے بعد ندیم خان کو 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ دھریندر کے اداکار پر زیادتی کا الزام ایک سنجیدہ قانونی معاملہ بن چکا ہے جس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔











