03:17 , 30 اگست 2025
Watch Live

‘ہمیں ساتھ دیکھ کر کیا بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ نہیں پڑا؟ ‘

'ہمیں ساتھ دیکھ کر کیا بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ نہیں پڑا؟ '
بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق افواہیں آخرکار دم توڑ گئیں۔ سنیتا نے ممبئی میں ایک مذہبی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو سختی سے رد کر دیا۔

 

اس موقع پر سنیتا آہوجا نے صحافیوں کو واضح طور پر کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، ایسی باتوں پر یقین نہ کیا جائے۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ گووندا صرف میرے ہیں۔ کوئی طاقت ہمیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتی۔ ان کے اعتماد بھرے جملوں نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔

مزید یہ کہ سنیتا نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر میڈیا اپنی ساکھ تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ دیکھنا ہی ان افواہوں کا جواب ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو ہم اتنے قریب نہ ہوتے۔ ہمارا رشتہ مضبوط ہے اور کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے صحافیوں کو یاد دلایا کہ جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، براہ کرم آپ بھی کچھ نہ کہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق، گووندا اور سنیتا نے حال ہی میں اپنے ممبئی کے گھر میں ایک مذہبی تہوار کی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کے بعد ان کی ایک ساتھ موجودگی نے تمام افواہوں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

تقریب میں گووندا نے میرو ن رنگ کا کُرتا زیب تن کیا جبکہ سنیتا نے اسی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ ان کا ایک جیسا لباس اور خوشگوار موڈ اس بات کا ثبوت تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی کوئی بات درست نہیں۔ اس طرح ان کی محبت اور اتحاد نے تمام افواہیں ختم کر دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION