08:30 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے حصے کو گرا کر نیا بال روم بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے ایک حصے کو گرا کر عالیشان بال روم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اس منصوبے کے تحت وائٹ ہاؤس کے اندر موجود ایک پرانا سیکشن منہدم کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں ایک جدید طرز کا شایانِ شان بال روم  بنایا جا سکے جہاں بڑی تقریبات، ڈنر اور سرکاری استقبالیے منعقد کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت سے گہری وابستگی ہے اور یہ منصوبہ صرف تزئین و آرائش کے دائرے میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی عمارت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا بلکہ صرف اطراف کے حصوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک بلیک آئی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں نمودار

دوسری جانب بعض امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تعمیر کے اس وسیع منصوبے سے وائٹ ہاؤس کے مرکزی ڈھانچے پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس سطح کی تعمیرات میں پرانے حصے کو محفوظ رکھنا ایک چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد نیا بال روم وائٹ ہاؤس کا سب سے نمایاں حصہ ہوگا، جس میں عالمی رہنماؤں، سفارتی شخصیات اور اہم مہمانوں کی میزبانی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION