ٹرمپ کا اعلان، امریکی شہریوں کو ٹیرف آمدن سے 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو تجارتی محصولات (ٹیرف) سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن کا بڑا حصہ شہریوں میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر امریکی شہری کو کم از کم 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، البتہ زیادہ آمدنی والے افراد اس سکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا:
"ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد 37 کھرب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو (زیادہ آمدن والے افراد کے علاوہ) کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔”
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی نافذ کردہ تجارتی ٹیرف پالیسی کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل کئی ماتحت عدالتیں بعض محصولات کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ عوام کو 1 سے 2 ہزار ڈالر دیے جا سکتے ہیں، اور ان کے مطابق محصولات سے امریکا کو سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ اعلان آئندہ امریکی انتخابات سے قبل عوامی حمایت حاصل کرنے کی ایک بڑی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
24 منٹس پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…24 منٹس پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…2 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…3 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…24 منٹس پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…2 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…3 گھنٹے پہلے
کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…7 گھنٹے پہلے

کولمبیا میں 82 سالہ خاتون کے پیٹ سے 40 سال بعد "پتھریلا بچہ” برآمد
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش…45 منٹس ago
ٹرمپ کا اعلان، امریکی شہریوں کو ٹیرف آمدن سے 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے…2 گھنٹے ago
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت…2 گھنٹے ago