01:03 , 12 مارچ 2026
Watch Live

امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم درجے کے ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دفاعی تیاری ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے میڈیم اور اپر میڈیم اسلحہ ذخائر اس وقت اپنی بہترین سطح پر ہیں اور اس سے قبل کبھی اتنے مستحکم نہیں رہے۔ انہوں نے دفاعی شعبے کی تیاری کو قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہی ذخائر کے ذریعے امریکا طویل عرصے تک جنگی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رکھ سکتا ہے۔ صدر نے دعویٰ کیا کہ اسلحہ کی دستیابی اور معیار دونوں اعتبار سے امریکا کو برتری حاصل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی ہتھیار دیگر ممالک کے بہترین اسلحے سے بھی بہتر معیار کے حامل ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے پاس ایڈیشنل ہائی گریڈ ویپن کے بھی خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔

علی لاریجانی کا طویل جنگ سے متعلق بیان

امریکی صدر کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات عالمی سطح پر طاقت کے توازن اور سفارتی تعلقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

تاحال امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ان دعوؤں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم مبصرین کے مطابق امریکا دنیا کے سب سے بڑے دفاعی بجٹ اور جدید عسکری ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر کے حالیہ بیانات ممکنہ طور پر داخلی اور خارجی پالیسی کے تناظر میں دیے گئے ہیں، جن کا مقصد امریکا کی عسکری طاقت کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION