03:10 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی دوسری شادی، طارق جمیل نے نکاح پڑھایا

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی دوسری شادی

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے کئی سال بعد دوسری شادی کرلی۔

چند روز قبل ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، اور بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر “ترک مردوں کی طرح خوبصورت” ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے اب اپنی دیرینہ کم عمر دوست حارث سے شادی کرلی، جن سے ان کا نکاح معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔

سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ڈاکٹر نبیحہ کو عروسی لباس میں دلہن کے روپ میں دیکھا گیا۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے پر فرح اقرار کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کیا۔

شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر نبیحہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا۔

انہوں نے اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ نوجوانی میں ان کی شادی ایک ایسے مرد سے ہوئی تھی جو ان سے 15 سال بڑے تھے، اور شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے طویل عرصے تک دوسری شادی نہیں کی۔

ڈاکٹر نبیحہ نے کہا تھا کہ شوہر کی وفات کے بعد انہیں زندگی میں ایک خلا محسوس ہوا، اور اب انہیں محبت دوبارہ ملی ہے جو انہیں 20 سالہ عمر کی خوشی کی یاد دلاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION