11:27 , 29 اکتوبر 2025
Watch Live

کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز، ابتدائی 6 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری

ای چالان سسٹم کا آغاز

کراچی ٹریفک پولیس نے نئے نافذ ہونے والے ای چالان سسٹم کے ابتدائی 6 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق شہریوں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ای چالان سسٹم کے تحت صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان کیے گئے۔ ان میں اوور اسپیڈنگ پر 419، لین لائن کی خلاف ورزی پر 3، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1535 اور ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 چالان شامل ہیں۔

کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

مزید بتایا گیا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ون وے اور رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5 چالان کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اب ہوگا بھاری چالان

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ نیا نظام ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو شہریوں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دے گا۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION