12:39 , 30 اپریل 2026
Watch Live

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا

محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بورڈ نے مجموعی طور پر 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے ہیں، تاہم اے کیٹیگری میں اس بار کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان بی کیٹیگری میں شامل 10 کھلاڑیوں میں سے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے، جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے اپنے معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رضوان نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے قبل بورڈ کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے اپنی غیر موجودگی کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی گئی اور نہ ہی رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگر محمد رضوان اپنے موقف پر قائم رہے تو یہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تناظر میں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION