ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

لاہور: سلیکشن کمیٹی، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کے درمیان اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کپتانی کے معاملات پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں محمد رضوان کی بطور ون ڈے کپتان ناقص کارکردگی زیر بحث آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں ہے، جب کہ سلمان علی آغا کو یہ ذمہ داری سونپے جانے پر غور ہو رہا ہے۔
اجلاس میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پر بھی بات چیت ہوئی، اور سعود شکیل کو نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر انہیں قیادت دی گئی تو انہیں جلد بی کیٹیگری میں ترقی بھی دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشاورت کا عمل جاری ہے اور اگلے ماہ نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان کو بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، جب کہ رواں سال مارچ میں سلمان علی آغا کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













