پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو حالیہ دنوں میں مسلسل جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,715 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر سستا ہو کر 4,572 ڈالر تک آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










