02:18 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

سوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس

سوات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ رواں ہفتے کے دوران تیسری بار ہے کہ علاقے میں زلزلہ آیا ہے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ زلزلہ پیمائی کے مطابق اس بار زلزلے کی شدت 4.2 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ بتایا گیا ہے، جو اکثر ایسے زلزلوں کا باعث بنتا ہے۔

اس سے پہلے بھی سوات میں 3.1 اور 4.2 شدت کے زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن ماہرین نے زلزلے کے سلسلے کو خطرے کی علامت قرار دیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION