08:51 , 24 اپریل 2026
Watch Live

میکسیکو کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے انتقال کر گئیں

میکسیکو کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے انتقال کر گئیں

میکسیکو کی معروف فیشن انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے پراسرار حالات میں لاپتہ ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ماریان اِزاگیرے یکم ستمبر کو اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں۔ پانچ دن بعد ریاست مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل سے انہیں انتہائی خراب حالت میں برآمد کیا گیا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے باوجود وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیابی کے وقت ماریان کو دماغی مفلوجی (برین فیلئر) کا سامنا تھا، جسے ان کی موت کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماریان اِزاگیرے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول تھیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زائد تھی۔ ان کی آخری ویڈیو میں وہ کلاؤن میک اپ کے ساتھ اداس نظر آئیں اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا جس نے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION