ایف بی آئی کا انتباہ: شہریوں کو سائبر حملوں کا سامنا

سائبر کرمنلز کی جانب سے دھوکہ دہی کی نئی مہم، ہزاروں افراد متاثر
امریکہ میں سائبر سیکیورٹی کا ایک نیا خطرہ سامنے آیا ہے جہاں شہریوں کو جعلی میسجز کے ذریعے دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق، حالیہ دنوں میں ہزاروں امریکی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں بھاری ٹریفک چالان کے حوالے سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جن میں جون کے مہینے تک ادائیگی کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ان پیغامات میں دھمکی دی گئی ہے کہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس معطل ہو سکتا ہے یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایف بی آئی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام پیغامات فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ محکمہ موٹر وہیکل یا دیگر سرکاری ادارے کبھی بھی پیغامات کے ذریعے براہ راست رابطہ نہیں کرتے۔

سائبر حملوں میں غیر معمولی اضافہ
رپورٹس کے مطابق، سائبر مجرموں نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے خلاف ایک نئی دھوکہ دہی کی مہم شروع کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اس قسم کے فراڈ میں 700 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ان جعلی پیغامات میں اکثر ایسے لنکس شامل ہوتے ہیں جو دیکھنے میں سرکاری ویب سائٹس جیسے لگتے ہیں، مگر ان کا مقصد صرف لوگوں کی نجی معلومات اور کریڈٹ کارڈ ڈیٹیلز چرانا ہوتا ہے۔
حکام کی ہدایت
سائبر سیکیورٹی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک پیغام پر ہرگز کلک نہ کریں اور فوری طور پر اسے حذف کر دیں۔ ساتھ ہی اپنی ذاتی معلومات کو ہمیشہ محفوظ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
2 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
4 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…2 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…6 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…2 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…2 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…30 منٹس ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…2 گھنٹے ago