11:39 , 29 اکتوبر 2025
Watch Live

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران، ایرانی صدر سے ملاقات

محسن نقوی کا دورہ تہران
محسن نقوی کا دورہ تہران

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران اہم نوعیت کا ثابت ہوا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی کی صورتحال، پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے۔ انہوں نے مشترکہ سرحدی سیکیورٹی، زائرین کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات کی۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سطح پر تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس کی بنگلادیشی آرمی چیف سے ملاقات

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے تو ایرانی نائب وزیر داخلہ علی زینوند نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران اہم ملاقاتوں میں باہمی تعاون، تجارتی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION