نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اراضی کے تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق، نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور شواہد اکھٹے کیے جا چکے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔
ڈی پی او لوئر دیر نے نسیم شاہ کے والد سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے رات کے وقت فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے، جبکہ ان کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
واقعے کے بعد پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے چھان بین جاری ہے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
1 گھنٹہ پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
14 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…1 گھنٹہ پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…1 گھنٹہ پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…3 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…4 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…1 گھنٹہ ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…1 گھنٹہ ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…2 گھنٹے ago
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر…2 گھنٹے ago