01:48 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر منظرِ عام پر

دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر
دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آ گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دیوالی کے موقع پر دونوں فنکاروں نے اپنی بیٹی کی جھلک دنیا کو دکھا دی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

دپیکا اور رنویر کے ہاں گزشتہ سال ستمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام "دعا پڈوکون سنگھ” رکھا گیا۔ ایک سال تک اس جوڑے نے بیٹی کا چہرہ میڈیا اور عوام سے چھپا کر رکھا۔

اب دیوالی کے خاص موقع پر دپیکا نے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اور دعا ایک ہی رنگ کے خوبصورت کپڑوں میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں چھوٹی دعا کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کینسر سے صحتیابی کے بعد اریج فاطمہ کا عمرہ، جذباتی تجربہ مداحوں سے شیئر کیا

دپیکا اور رنویر کی اس پوسٹ پر مداحوں، فلمی ستاروں اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے محبت بھرے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ ہر طرف سے دعا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ہو رہا ہے۔

دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر نے نہ صرف مداحوں کے دل جیت لیے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ خاص لمحہ جوڑے کے لیے بھی یادگار بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION