06:19 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

دادو و لاڑکانہ کے کچے علاقوں میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا آج لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرائے گا۔ خطرے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے تاکہ وہ محفوظ مقام پر جا سکیں۔

دادو کے مورو پل پر پانی کی سطح مزید بڑھ گئی ہے، جس سے میہڑ اور دادو کے کچے کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ نئوں گوٹھ میں ایک زمین داری بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد مزید 4 دیہات سیلاب کی زد میں آ گئے۔ ان علاقوں میں کپاس، تل اور دیگر فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

ضلع دادو میں اب تک 46 دیہات سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں اور ان کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ لوگوں کو رسد اور امداد پہنچانا مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار کیوسک کمی دیکھی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے اور سیلابی ریلا پیر یا منگل تک کوٹری بیراج تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION