‘سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے’

لاہور – وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کے نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے بھینیاں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین تباہ ہو گئی، تقریباً 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثر ہوا اور 45 لاکھ افراد سیلاب کی زد میں آئے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملک کو ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل دیا ہے، تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں پر انحصار نہیں کرے گی بلکہ خود انحصاری پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام “کشکول کو خدا حافظ” کہنے کا پیغام ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے، اور آج کی امدادی تقسیم صرف ریلیف فراہم کرنے کے لیے نہیں بلکہ یکجہتی اور امید کا پیغام دینے کے لیے ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا بیان
دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نے بتایا کہ شدید سیلابی صورتحال سے 4,700 دیہات متاثر ہوئے اور 104 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چاروں صوبوں کے زرعی محکموں کا اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔
مزید براں، مون سون کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
6 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
7 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…6 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…7 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…9 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…10 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…6 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…6 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…7 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…9 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…4 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…6 گھنٹے ago