امریکی سینیٹ سماعت میں ایران جنگ پر احتجاج، سابق میرین اہلکار کو زبردستی باہر نکال دیا گیا

واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے معاملے پر ہونے والی سینیٹ سماعت کے دوران ایک سابق میرین اہلکار کے احتجاج نے اجلاس میں ہنگامہ برپا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق اہلکار برائن میکگینس سماعت کے دوران کھڑے ہو کر احتجاج کرتے ہیں اور صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برائن میکگینس آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں اور انہوں نے اجلاس کے دوران جنگی پالیسی کے خلاف آواز بلند کی۔
Senator Sheehy joined Capitol Police in lifting up and ejecting anti war protestor Brian McGinnis from a SASC subcommittee hearing. McGinnis is a Green Party candidate running for Senate in N.C. An antiwar activist filmed the video below: pic.twitter.com/0dVA0ORWXQ
— Alan He (@alanhe) March 4, 2026
ویڈیو میں انہیں یہ نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا”، جس کے بعد اجلاس میں موجود سکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔
کیپیٹل کی سکیورٹی ٹیم نے انہیں قابو میں لے کر اجلاس کے کمرے سے باہر نکال دیا تاکہ سماعت کا عمل جاری رکھا جا سکے۔
اسی دوران Tim Sheehy، جو ریاست مونٹانا سے سینیٹر ہیں اور خود بھی سابق فوجی اہلکار رہ چکے ہیں، انہیں باہر لے جانے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کرتے نظر آئے۔











