06:37 , 24 اپریل 2026
Watch Live

سابق ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو 15 ماہ قید

سابق ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو 15 ماہ قید
برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین سلمان افتخار کو 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ سلمان پر الزام تھا کہ انہوں نے لندن سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک ایئر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

 

سلمان افتخار نشے کی حالت میں اپنی پہلی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ دورانِ پرواز انہوں نے نہ صرف میزبان کو تنگ کیا بلکہ اسے اجتماعی زیادتی اور جلانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایئر ہوسٹس نے بتایا کہ سلمان کی دھمکیوں سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں۔ واقعے کے بعد پرواز کے عملے نے مداخلت کی اور سلمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا، جہاں صارفین نے بزنس مین ہونے کے باوجود سلمان کو سزا دینے کو خوش آئند قرار دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ واضح پیغام دیتا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

سلمان افتخار برطانیہ میں دو ملین پاؤنڈ کے گھر میں اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ پانچ سال قبل انہوں نے پاکستان کی سابق ماڈل عبیر افتخار سے شادی کی، جنہوں نے بعد ازاں ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION