04:41 , 15 نومبر 2025
Watch Live

نائیجیریا میں فیول ٹینکر ٹرک دھماکے میں 60 افراد ہلاک

فیڈرل روڈ سیفٹی کور کا کہنا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں پیٹرول ٹینکر الٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں اسی طرح کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 147 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔ یہ حادثہ افریقہ کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ہونے والے بدترین سانحات میں سے ایک تھا۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد غریب مقامی باشندوں کی ہے جو ٹرک الٹنے کے بعد پیٹرول نکالنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ جب بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوئے تو زور دار دھماکہ ہو گیا۔ زخمیوں اور لاشوں کا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION