06:22 , 23 اپریل 2026
Watch Live

گوہر رشید کا انکشاف: شادی کے بعد خواتین بدل جاتی ہیں

گوہر رشید کا انکشاف

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے ایک پروگرام میں اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی آجاتی ہے اور ان کا رویہ پہلے جیسا نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا، جس میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کئی روز تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔

بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔

شادی کے ایک سال بعد دونوں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن محفلِ رمضان میں شرکت کی، جہاں میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کے سوالات کے جواب میں انہوں نے ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے جلد شادی کرنے کی تصدیق کر دی

شادی کے بعد تبدیلی سے متعلق گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اور کبریٰ پہلے قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن شادی کے بعد شخصیت میں فرق آجاتا ہے اور کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی کا آغاز کیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ دونوں وہی لوگ ہیں، مگر روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔

اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں اس بات پر ان کی بحث بھی ہوتی تھی کیونکہ گوہر شکایت کرتے تھے کہ وہ بدل گئی ہیں اور ’روایتی بیوی‘ بن گئی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’جی ہاں، کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ ابتدا ہی سے ان کی خواہش تھی کہ نکاح مکہ مکرمہ میں ہو اور بالآخر دونوں کی یہ خواہش پوری ہوئی، جس سے یہ لمحہ مزید یادگار بن گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION