01:13 , 30 اگست 2025
Watch Live

یومِ آزادی پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل، پاکستانی پرچم کو خراج تحسین

کراچی: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا، جس میں سبز ہلالی پرچم کو فضا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل پاکستان کے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔

گوگل کے اس ڈوڈل کو پاکستانی عوام نے سراہا، جو نہ صرف قومی پرچم کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ڈوڈل جاری کر رہا ہے، جو ہر سال پاکستانی ثقافت، تاریخ اور قومی علامتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION